اہم ترین

سڈنی ٹیسٹ میں بابر پھر ناکام، رضوان، عامر اور سلمان نے بچالیا

سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کا تاپ بیٹنگ آرڈر ایک مرتبہ پھر ناکام ہوگیا لیکن رضوان ،آغا سلمان اور عامر جمال نے پاکستان کو مکمل تباہی سے بچالیا۔

سڈنی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں پاکستان نے تاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جو بہت برا ثابت ہوا۔

ابھی پاکستان کا کھاتہ بھی نہیں کھلا تھا کہ عبداللہ شفیق دوسری ہی گیند پر آؤڑ ہوگئے۔ 4 کے اسکور پر صائم ایوب بھی آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے بھی اپنے پہلے ٹیٹس میچ میں کھاتہ کھولے بغیر ہی شروعات کی۔

شان مسعود اور بابر اعظم نے ناگگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کی۔ 39 رنز پر بابر اعظم بھی چلتے بنے۔ انہوں نے 26 رنز بنائے۔ ٹیم میں چھوٹے ڈان کے نام سےے مشہور سود شکیل بھی کچھ نہ کرسکے۔ 47 رنز پر چوتھی وکٹ ان ہی کی گری، وہ صرف 5 رنز ہی بناسکے۔

96 رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ پانچویں وکٹ کپتان شان مسعود کی صورت میں گری۔ انہوں نے رنز بنائے۔

رضوان اور آغا سلمان نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی بیٹنگ لائن کو مکمل تباہی سے بچایا۔ اسی دوران رضوان نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ دونوں کے درمیان 94 ر۔نز کی پارٹرشپ قائم ہوئی، 190 رنز پر رضوان آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 88 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

پاکستان کی ساتویں وکٹ 220 رنز پر گری، ساجد خان 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس دوران آغا سلمان نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا، اس دوران انہوں نے 64 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی۔۔

پاکستان کی آٹھویں وکٹ 226 رنز پر گری جب آغا سلمان 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔قومی ٹیم کے نویں وکٹ ایک رن بعد ہی گر گئی جب حسن علی صفر پر آؤٹ ہوئے۔۔

آخری وکٹ پر عامر جمال اور میر حمزہ علی آسٹریلوی بولرز کے سامنے دیوار بن گئے، دونوں نے مل کر پاکستان کے مجموعی اسکور میں 86 رنز کا اضافہ کیا۔ اس دوران عامر جمال نے اپنی نصف سنچری اسکور کی۔

عامر جمال کی مزاحمت 313 رنز پر ختم ہوئی۔ وہ 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جب کہ میر حمزہ نے 7 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے 5، مچل اسٹارک 2، جوش ہیزل ووڈ، نیتھن لائن اور مچل مارش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان