اہم ترین

حماس کا نائب سربراہ کی شہادت پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان

حماس نے اپنے سیاسی ونگ کے نائب سربراہ صالح العاروری کو ساتھیوں سمیت شہید کئے جانے کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ روز اسرائیل نے لبانان کے دارالحکومت بیروت میں ڈرون حملہ کیا تھا ، جس میں حماس کی سیاسی ونگ کے نائب سربراہ صالح العاروری اپنے دو ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے۔

صالح العاروری اسرائیلی قید سے آزاد کئے جانے کے بعد گزشتہ 15 برسوں سے لبنان میں جلا وطن تھے۔ انہیں حماس کے عکسری ونگ القسام بریگیڈ کے بانیوں میں شمار کیا جاتا تھا۔

7 اکتوبر کے بعد سے صالح العروری نے حماس کے ترجمان کا کردار ادا کرہے تھے۔ جس کی وجہ سے وہ بین الاقوامی میڈیا میں حماس کا چہرہ بن گئے تھے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے انہیں نشانہ بنانے کی کھلی دھمکی دی تھی۔۔

دوسری جانب حماس نے صالح العروری کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیل سے اس کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے اسرائیل سے ثالثی کا کردار نبھانے والے ملکوں کو جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں بات چیت کو روکنے کا کہہ ہے۔

مغری میڈیا اور دفاعی ماہرین کہتے ہیں کہ صالح العروری کی شہادت 7 اکتوبر کے بعد اسرائیل کی جانب سے بیرون ملک موجود حماس قیادت کو نشانہ بنانے کی پہلی کامیاب کوشش ہے۔ اس کے بعد کئی دیگر حماس رہنما بھی نشانہ بنائے جائیں گے۔

پاکستان