اہم ترین

جڑواں بھائی؛ جن کی پیدائش کا نا دن ایک ہے نہ سال

امریکی ریاست نیو جرسی پیدا ہونے والے جڑواں بچے ان نادر بھائیوں میں شامل ہوئے جو ہیں تو جڑواں لیکن ان کا نا تو دن ایک ہے اور نہ سال۔۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے جوڑے ایو (Eve )اور بلی (Billy) کا سال 2023 کا اختتام اور 2024 کا آغاز اولاد ہونے کی خوشخبری سے ہوا۔

ساؤتھ جرسی کے ورچوا ووہریز اسپتال ( Virtua Voorhees Hospital ) میں 31 دسمبر کو ایک حاملہ خاتون زیر علاج تھیں۔

حاملہ خاتون نے 31 دسمبر کی رات 11 بج کر 48 منٹ پر ایک بچے کو جنم دیا ج کہ دوسرا بچہ رات 12 بج کر 28 منٹ پر پیدا ہوا۔ بڑے بچے کا نام ایزکا جب کہ چھوٹے کا نام ایزکیئل رکھا گیا۔۔

یہ حسن اتفاق ہے کہ دونوں بھائی ہیں تو جڑواں لیکن نہ تو ان کی تاریخ پیدائش ایک ہے اور نہ ہی سال۔ اسپتال ریکارڈ کے مطاقب ایزکا 31 دسمبر 2023 کو پیدا ہوا ہے جب کہ ایزکئیل اس سے 20 منٹ چھوٹا ہونے کے باوجود یکم جنوری 2024 کو دنیا میں آیا۔

اس کے ساتھ ہی یہ بھی اتفاق ہے کہ بڑے بیٹے ایزکا اور اس کے باپ بلی کا جنم دن بھی ایک ہی ہوگیا ہے۔

ایو اور بلی اس بات پر بہت خوش ہیں کہ ان کے دونوں بیٹے صحتمند ہیں اور ان کے پاس لوگوں کو حیران کردینے والی کہانی ہے۔

پاکستان