اہم ترین

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کی تقریب میں دھماکے؛ 103 افراد جاں بحق

ایران کے شہر کرمان میں جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر تقریب کے دوران یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں 103 افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

ایران کی پاسدران انقلاب کے سابق سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو 2020 میں بغداد کے ہوائی اڈے کے باہر ایک امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا۔ جنرل قاسم سلیمانی کو ایران میں ہیرو کا درجہ حاصل ہے۔

جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر کرمان کی صاحب الزماں مسجد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس مین بری تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی۔

مقامی میڈیا پر جاری ہونے والے فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ پہلے ایک دھماکا ہوا جس کے 15 منٹ بعد دوسرا دھماکا کیا گیا۔۔ جس میں زیادہ جانی نقصان ہوا۔

کرمان صوبے کے ڈپٹی گورنر رحمان جلالی نے واقعے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔

پاکستان