اہم ترین

یوٹیوب چینل کے لیے اپنا میوزک خود بنائیں

یوٹیوبرز کے لئے سب سے بڑا مسئلہ کاپی رائٹ ہوتا ہے خاص طور پر موسیقی کا استعمال اچھی خاصی محنت کو رائیگاں کردیتی ہے۔اس سے چینل کی آمدنی کم ہو جاتی ہے اور اگر صحیح طریقے سے کریڈٹ نہیں دیا جاتا تو چینل کو کاپی رائٹ کی اسٹرائیک کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔۔

اگر آپ بھی اپنے یوٹیوب چینل کے لیے کاپی رائٹ فری میوزک تلاش کر رہے ہیں تو ہم آپ کو ایک ایسی ویب سائٹ کے بارے میں بتا رہے ہیں جس میں آپ اے آئی کی مدد سے کسی بھی طرح کا میوزک مفت میں بنا سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنے ویڈیوز کے لیے کاپی رائٹ سے پاک موسیقی چاہتے ہیں، تو آپ رائٹس فائی (https://rightsify.com/) نامی ویب سائٹ پر جا کر ایسی موسیقی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ انہیں اپنی ویڈیوز میں مفت استعمال کیا جاسکتا ہے۔۔

گانے کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے سب سے پہلے آپ کو رائٹس فائی کی ویب سائٹ پر جانا ہوگا اور خود کو رجسٹر کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ کو بتانا ہوگا کہ آپ کس قسم کا گانا چاہتے ہیں اور جنریٹ میوزک پر کلک کریں۔ اس طرح آپ اے آئی کی مدد سے اس ویب سائٹ سے میوزک بنا سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنے یوٹیوب ویڈیو کے لیے کاپی رائٹ فری ویڈیو یا امیج چاہتے ہیں تو آپ فری پک (freepik)، پکسابے (pixabay)، ویڈیوو (videvo) وغیرہ جیسی ویب سائٹس پر جا سکتے ہیں۔ جہاں آپ کو موضوع کے مطابق مختلف تصاویر اور ویڈیوز مل جائیں گئ۔

نوٹ: جب بھی آپ کوئی مفت ویڈیو یا موسیقی وغیرہ استعمال کرتے ہیں، تو کریڈٹ دینا نہ بھولیں تاکہ آپ کا چینل اور مواد محفوظ رہے۔

پاکستان