اہم ترین

نمک کم کھائیں اور گردوں کی بیماریوں سے بچیں ؛ تحقیق

امریکی ماہرین نے اپنی تحقیق کی روشنی میں خبردار کیا ہے کہ نمک کا مسلسل زیادہ استعمال گردے کی دائمی بیماریوں کا شکار بھی کرسکتا ہے۔۔

امریکا کے شہر نیو اورلینز کی ٹولانے یونیورسٹی کے تحقیقی مرکز برائے فربہی کے ڈاکٹر لی قیو کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے نمک کے استعمال کے اثرات پر تحقیقی کی جو کہ تحقیقی جریدے جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع کی گئی۔

تحقیقی کے دوران ماہرین کی ٹیم نے 2006 سے 2023 کے درمیان اوسطاً 56 برس کی عمر کے 4 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کے طبی ڈیتا کا تجزیہ کیا۔ تحقیق کے دوران ان میں سے 22 ہزار سے زائد افراد مین گردے کی بیماریاں طاہر ہوئیں۔

جب تمام لوگوں کے کھانے کی عادات کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ جو لوگ کھانے میں بالکل نمک استعمال نہیں کرتے ان میں نمک استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں گردے کی بیماریاں نہ ہونے کے برابر تھیں۔ جب کہ کھانا کھاتے ہوئے اضافی نمک ڈالنے والوں میں یہ شرح سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ کبھی استعمال نہ کرنے والوں کے مقابلے میں، وہ لوگ جنہوں نے کہا کہ انہوں نے “بعض اوقات” اضافی نمک ملایا ان میں گردے کی بیماری کا خطرہ 4 فیصد زیادہ تھا۔ جو لوگ “عام طور پر” نمک ملاتے ہیں ان میں 7 فیصد زیادہ خطرہ ہوتا ہے، اور جو لوگ “ہمیشہ” نمک ملاتے ہیں ان کے خطرے میں 11 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔

ان لوگوں کے مقابلے جنہوں نے کبھی یا شاذ و نادر ہی اپنے کھانے میں نمک نہیں ڈالا، جن لوگوں نے ایسا کیا ان میں گردے کی تکلیف ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔ خطرہ اس تعدد کے ساتھ بڑھ گیا جس پر لوگوں نے کہا کہ انہوں نے ٹیبل نمک استعمال کیا۔

ٹولانے یونیورسٹی کے محققین کے مطابق، ان کی تحقیق کے نتائج گردوں کی دائمی بیماری سے بچاؤ کے لیے کھانوں میں نمک کا استعمال کم کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔

پاکستان