اہم ترین

بحیرہ احمر میں حوثیوں کا اب تک کا سب سے بڑا حملہ

امریکہ اور برطانیہ کی بحریہ نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کے اب تک کے سب سے بڑے حملے کو پسپا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

فرانسیسی ویب سائیٹ فرانس 24 کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کو نشانہ بنانے پر مذمتی قراردار پیش کئے جانے کے چند ہی گھنتوں بعد حوثیوں کی جانب سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا۔

نجی انٹیلی جنس فرم امبری کے مطابق یہ حملہ یمن کے ساحلی شہروں حدیدہ اور موخا کے قریب ہوا۔ بحری جہازوں نے میزائلوں اور ڈرونز کو دیکھا، جس کے بعد اطراف موجود امریکی اتحادی ملکوں کے جنگی جہازوں نے محفوظ طریقے سے بحری جہازوں کو تیزی کے ساتھ وہاں سے آگے بڑھایا۔

امبری نے بدھ کے اوائل میں کہا کہ موکھا کے قریب بھی بحری جہازوں نے میزائل داغے، ہوا میںاس کے علاوہ ایک ڈرون اور چھوٹے جہاز بھی دیکھے گئے۔ برطانوی فوج کے یونائیٹڈ کنگڈم میرین ٹریڈ آپریشنز نے بھی حدیدہ کے قریب حملے کا اعتراف کیا ہے۔

امریکی افواج کی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق “یہ 19 نومبر کے بعد بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے راستوں پر حوثیوں کا 26 واں حملہ ہے۔ اس حملے میں 18 ڈرون، دو کروز میزائل اور ایک اینٹی شپ میزائل کو تباہ کیا گیا۔۔

پاکستان