اہم ترین

اینڈرائیڈ اور ونڈوز دونوں پر چلنے والا لیپ ٹاپ لانچ

امریکی شہر لاس ویگاس میں ہونے والے سالانہ کنزیومر الیکٹرانکس شو میں لینووو نے ایک ایسا لیپ ٹاپ لانچ کیا ہے جو اینڈرائیڈ اور ونڈوز دونوں پر کام کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس میں ونڈوز 11 بھی کام کرے گا اور آپ اینڈرائیڈ او ایس سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔

کمپنی نے تقریب میں ThinkBook Plus Gen 5 Hybrid نامی لیپ ٹاپ لانچ کیا ہے۔ اگر آپ اسے لیپ ٹاپ کے طور پر استعمال کرتے ہیں تو یہ ونڈوز 11 پر عام لیپ ٹاپ کی طرح کام کرے گا، جب کہ اگر آپ اسے ٹیبلیٹ کے طور پر استعمال کریں گے تو یہ اینڈرائیڈ 13 پر چلنے والے ٹیب کی طرح کام کرے گا۔

درحقیقت ThinkBook Plus Gen 5 Hybrid میں ایک ڈیٹیچ ایبل اسکرین ہے۔ آپ اسکرین کو لیپ ٹاپ سے الگ کر سکتے ہیں۔

اسکرین کو الگ کرتے ہیں، ٹیبلیٹ موڈ آن ہوجاتا ہے اور آپ اسے بطور ٹیب استعمال کرسکتے ہیں۔

لیپ ٹاپ موڈ کی بات کریں تو اس میں انٹیل کور 7 الٹرا پروسیسر، 32 جی بی ریم، 1 ٹی بی ایس ایس ڈی، اور 75 ڈبلیو ایچ آر بیٹری سپورٹ ہے۔

ٹیبلیٹ موڈ میں، یہ Qualcomm Snapdragon 8 Plus Gen 1 پروسیسر، 12GB RAM اور 256GB اندرونی اسٹوریج کے ساتھ 38 WHr بیٹری سپورٹ کے ساتھ آتا ہے۔ 14 انچ کی اسکرین 2.8K OLED اسکرین کے ساتھ آتی ہے۔

لینوو (Lenovo) کی جانب سے بتایا گیا کہ اسے امریکا میں رواں برس کی دوسری سہہ ماہی میں فروخت کے لئے پیش کردیا جائے گا۔ اس کی قیمت 1999 امریکی دالرز ہوگی۔ جو پاکستانی کرنیس میں تقریباً 5 لاکھ 65 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔ تاہم یہ ڈیوائس پاکستان میں کب دستیاب ہوگی اس کے بارے میں ابھی کچھ نہین کہا جاسکتا۔

پاکستان