اہم ترین

ایک ماہ میں کورونا سے کم از کم 10 ہزار افراد ہلاک

عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہام گیبراسس نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے کم از کم 10 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

وائس آف امریکا کے مطابق جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیڈروس ایڈہام گیبراسس نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران یورپ اور امریکا کے 50 ملکوں کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے داخل ہونے کی شرح 42 فی صد رہی۔

ٹیڈروس ایڈیام گیبراسس نے کہا کہ امریکا اور یورپی ممالک کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بات یقینی طور پر کہی جاسکتی ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ لیکن کسی سرکاری سطھ پر اسے رپورٹ نہیں کیا جارہا۔

سربراہ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اگرچہ ایک ماہ میں دس ہزار اموات کورونا کے کے عروج سے کہیں کم ہیں، لیکن اتنی اموات کسی طرح قابل قبول نہیں کیونکہ اسے روکا جاسکتا تھا ۔

پاکستان