اہم ترین

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پہلا جائزہ مکمل کرنے کے بعد تقریباً 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت خزانہ کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس قسط کی منظوری کے بعد ایس بی اے کے تحت مجموعی تقسیم 1.9 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

تین ارب ڈالر کا موجودہ آئی ایم ایف پروگرام اپریل کے دوسرے ہفتے میں ختم ہونے کی توقع ہے، جس میں تقریباً ایک ارب 80 کروڑ ڈالرز ملنے باقی ہیں جبکہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی ابتدائی قسط جولائی 2023 میں جاری کی گئی تھی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا تھا کہ پاکستان نے آئندہ مالی سال کے دوران آئی ایم ایف کو پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ہدف 1065 ارب تک مقرر کیا جائے گا۔

پاکستان