اہم ترین

این اے 127 پر ڈاکٹر طاہر القادری کی جماعت نے بلاول کی حمایت کردی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں ڈاکٹر طاہر القادری کی سیاسی جماعت پاکستان عوامی تحریک کے صدر دفتر پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کا پرامن چہرہ سامنے لے کر آئیں گے۔

لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی دفتر آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو صرف عوام کا ساتھ چاہتی ہے، باقی جماعتیں دوسری طرف دیکھ رہی ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہماری خواہش ہے پاکستان کو جدید ریاست بنائیں، دنیا بھر میں پاکستان کا پرامن چہرہ سامنے لے کر آئیں گے، ہماری کوشش عوام کی خدمت کرنے کی ہے اپنی ذات کے لیے نہیں، پرامن طریقے سے نفرت کی سیاست کا مقابلہ کریں گے


بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی صاف اور شفاف تحقیقات کی جائیں، جہاں حملہ کیا گیا تھا وہاں آج بھی گولیوں کےنشانات ہیں، ہمیں چاہیئے معاشرے میں جو نفرت پیدا کی گئی اسے ختم کریں۔

پاکستان