اہم ترین

دنیا کا بدصورت ترین لان ؛اعزاز آسٹریلوی خاتون کے باغیچے کے نام

آسٹریلوی ریاست تسمانیہ کی خاتون کا لان دنیا کے پہلے بدصورت ترین لان کے مقابلے میں پہلے نمبر پر آیا ہے۔

امریکی نیوز ویب سائیٹ کے مطابق دنیا کے خراب ترین لان کے مقابلے کا انعقاد سوئیڈن کے قصبے گوٹ لینڈ کی جانب سے کیا گیا۔ جسے تسمانیہ کے علاقے سینڈفورڈ کی کیتھلین مرے (Kathleen Murray ) نے جیت لیا۔

گوٹ لینڈ نے دو سال قبل قصبے میں شدید خشک سالی کے دوران مقامی لوگوں کو پانی کی بچت کی ترغیب دینے کے لیے مقابلہ شروع کیا تھا، تاہم رواں برس یہ مقابلہ عالمی سطح پر منعقد کیا گیا۔ جس میں امریکا، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور کروشیا کے لوگوں نے شرکت کی۔

کیتھلین مرے کے لان نے بینڈی کوٹس (چوہے کی قسم کے جانور)، زرد گھاس اور سُوکھے پودوں کی وجہ سے یہ مقابلہ جیت لیا۔ منتظمین نے انہیں اعام کے طور پر ایک ٹی شرٹ سے نوازا ، جس میں تحریر ہے کہ “دنیا کے بدصورت لان کا قابل فخر مالک”۔

برطانوی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں کیتھلین مرے نے کہا کہ بینڈی کوٹس کو اپنی خوراک تلاش کرنے کے لیے زمین کھودنا پسند ہے — اب میرا پچھلا صحن ایک حقیقی زندگی کے ہنگری ہنگری ہپو گیم کی طرح لگتا ہے۔

کیتھلین مرے نے کہا کہ ۔ وہ پہلے سمجھتی تھیں کہ بینڈی کوٹس لان پر حملہ آور ہوکر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے جانور ہیں۔ لیکن انہوں نے مجھے اپنے لان کی ککاٹ چھانٹ کے درد سر سے آزاد کردیا ہے ۔ ا میں اس مشقت سے بچ گئی ہوں کیونکہ 2016 میں میرا سابق شوہر گھاس کاٹنے کی مشین بھی اپنے ساتھ لے گیا تھا۔

پاکستان