اہم ترین

پاکستانی پروفیشنل ای گیمر ارسلان ایش نے ٹیکن ورلڈ ٹور فائنل جیت لیا

پاکستان کے معروف پروفیشنل ای گیمر ارسلان ایش نے ٹیکن ورلڈ ٹور فائنل 2023 اپنے نام کرلیا۔۔

ٹیکن ورلڈ ٹور فائنل 2023 کے فائنل میں ارسلان ایش نے جنوبی کوریا کے کھلاڑی چیری بیری مینگو المعروف سی بی ایم کو شکست دی۔

ای اسپورٹس کے بین الاقوامی ایونٹ میں کامیابی کے بعد ارسلان ایش نے ایکس پر ٹرافی کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

ارسلان ایش نے لکھا ہے کہ ّ”الحمدللہ! میں ٹیکن ورلڈ تور چیمپئین بن گیا، ٹیکن 7 نے مییر زندگی بدل دی۔ایک اور ٹرافی میری الماری میں سج گئی ہے۔”

ای اسپورٹس گیمر نے لکھا کہ یہ سفر جذباتی اور افسانوی رہا ہے۔ مداحوں کی محبت، دعاؤں اور حمایت کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں، مجھے یقین نہیں آتا کہ میں نے کیا کچھ حاصل کرلیا ہے۔ پاکستان زندہ باد!

ارسلان ایش کو دنیا بھر میں ٹیکن کا بہترین کھلاڑی مانا جاتا ہے۔ اپنی مہارت ہی کے بل بوتے پر وہ دنیا بھر میں اس گیم کے ایونٹس میں شرکت کرچکے ہیں۔ گز شتہ ماہ انہوںں نے ملائیشیا میں ہونے والی ٹیکن سیون چیمپئن شپ بھی اپنے نام کی تھی۔

پاکستان