اہم ترین

ہمارے مقابلے میں وہ شیر ہے جو عوام کا خون چوستا ہے: بلاول

پاکستان پیپلز پارتی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہین کہ انتخابات میں اصل مقابلہ تیر اور شیر کے درمیان ہے۔ عوام نے ساتھ دیا تو دنیا کی کوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی۔

نوشہرو فیروز اور دادو میں جلسوں سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے اپنا عوامی معاشی معاہدہ پیش کردیا ہے، 10 نکاتی ایجنڈے پر عمل در آمد سے ہی ملکی مسائل حل ہوں گے، ہمیں معاشی معاہدے سے غربت اور بے روزگاری کامقابلہ کرنا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے مقابلے میں وہ شیر ہے جو عوام کا خون چوستا ہے، ہمارے مدمقابل شیر گھر میں چھپ جاتا ہے، یہ شیر دوسرے کو کہتا ہے کہ مخالف کو جیل میں ڈالیں اور مخالف کا بندوبست ہونے کے بعد ہی یہ شیر باہر آتا ہے، کل میں شیر کے شکار کے لیے پنجاب جا رہا ہوں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم یہ نہیں مانتے کہ کسی شخص کو چوتھی بار وزیراعظم بنایا جائے، وہ شخص پہلی، دوسری اور تیسری بار نا کام رہا چوتھی بار کس خوشی میں لارہے ہیں؟ ۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم بن کر عام آدمی کی آمدنی کو دگنا کروں گا،غریب ترین عوام کو تین سو یونٹ بجلی مفت دوں گا، پاکستان بھر میں 30 لاکھ گھر بناؤں گا، ہم خواتین کو مالکانہ حقوق دلوائیں گے۔ہمیں غریبوں کے لیے 30 لاکھ نئے گھر بنانے ہیں اور مالکانہ حقوق بھی دلانے ہیں۔ 20 لاکھ گھروں کی تعمیر پر کام بھی شروع ہوچکا ۔۔

پاکستان