اہم ترین

ذیابطیس اور موٹاپے سے بچنا ہے تو کھانا سکون سے کھائیں

بین الاقوامی ماہرین کی کئی تحقیقوں میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ جلدی میں کھانا صحت پر خطرناک اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس سے موتاپے اور ذیابطیس سمیت کئی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔

آج کل کی تیز اور بھاگتی دوڑتی طرز زندگی کے دوران لوگ اکثر جلدی میں کھانا کھاتے ہیں. لیکن یہ صحت کے لیے بہت خطرناک ہے۔ درحقیقت لوگوں کو اس بات کا بالکل احساس نہیں ہوتا کہ کھانا اچھی طرح چبائے بغیر کھانے سے کئی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

بدہضمی کا مسئلہ

جلدی میں کھانا کھانا منہ میں لعاب کو صحیح طریقے سے کام کرنے سے روکتا ہے۔ جس کی وجہ سے کاربوہائیڈریٹ صحیح طریقے سے ہضم نہیں ہوتے۔ کھانا بہت تیز کھانا بدہضمی کا باعث بنتا ہے۔ اس لیے کھانا اچھی طرح چبا کر کھا لینا چاہیے۔

ذیابیطس

جو لوگ جلدی میں کھانا کھاتے ہیں ان کا وزن تیزی سے بڑھتا ہے۔ موٹاپے کی وجہ سے ذیابیطس کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

موٹاپا کا مسئلہ

زیادہ تیز کھانا موٹاپے میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ اگر آپ کھانا کم چباتے ہیں تو آپ کا پیٹ ٹھیک سے نہیں بھرتا۔ ایسی حالت میں آپ کو فوراً بھوک لگتی ہے۔ جس کی وجہ سے وزن بڑھنے لگتا ہے۔ اکثر کہا جاتا ہے کہ ہر نوالے کو کم از کم 15 بار چبانا چاہیے۔

کھانا گلے میں پھنس سکتا ہے

کئی بار جلدی میں کھانا کھانے سے کھانا حلق میں اٹک جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے جان بھی جاسکتی ہے ۔ اس لیے کھانا اچھی طرح چبا کر کھانا چاہیے۔

پاکستان