اہم ترین

بہاول پور میں اسپتال؛ شہباز شریف کا بلاول کو نام لئے بغیر جواب

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ نواز شریف اس بار منتخب ہوکر عوام کی دگنی خدمت کریں گے

احمدپور شرقیہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ بہاولپور میں پہلی یونیورسٹی نوازشریف نے بنائی۔ اسپتالوں میں ادویات مفت کیں۔ جنوبی پنجاب کے سکولوں میں وظائف دیئے۔ جنوبی پنجاب میں سکل ڈویلپمنٹ کمپنی بنا کر ٹیکنیکل تعلیم دلوائی۔

شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے 2017 میں اعلان کیا تھا کہ بہاولپور میں انجینئرنگ یونیورسٹی بناؤں گا لیکن 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر جعلی الیکشن کرایا۔ اب اگر نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بناتے ہیں تو میں بہاولپور میں شاندار انجینئرنگ یونیورسٹی بناؤں گا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف اس بار منتخب ہوکر عوام کی دگنی خدمت کریں گے۔ دانش اسکولوں میں امیروں کے بچے نہیں بلکہ غریبوں کے بچے اور بچیاں جاتی ہیں اگر نوازشریف کو دوبارہ موقع دیا تو میں جنوبی پنجاب کی ہر تحصیل میں دانش اسکول بناؤں گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا نام لئے بغیر شہباز شریف نے کہا کہ کل ایک مہربان نے کہا کہ ہم نے کوٹ ادو میں کوئی اسپتال نہیں بنوایا۔میں یہاں موجود لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ کوٹ ادو میں رجب طیب اردوان اسپتال کس نے بنایا تھا؟

پاکستان