اہم ترین

توشہ خانہ کیس میں دوسری مرتبہ سزا: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید

سائفر کے بعد اب عمران خان کو توشہ خانہ کیس مٰں بھی سزا ہوگئی ہے۔عدالت نے انہیں اور ان کی اہلیہ کو 14،14 قید کی سزا سنادی ہے۔۔

اگست 2023 میں اسلام آباد کی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسی ماہ یہ سزا معطل کر دی تھی۔

نیب کی جانب سے یہ معاملہ الگ سے احتساب عدالت بھیجا گیا تھا جس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر ان تحائف کو کم قیمت پر خریدنے اور غیر قانونی طریقے سے فروخت کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے قانون کے مطابق عمران خان کا 342 کا بیان ہی ریکارڈ نہیں کیا جب کہ گزشتہ رات بشریٰ بی بی کا بیان رات گئے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ کیس میں تحائف کو مالیت سے کم قیمت پر خریدنے پر 14، 14 سال قید اور ایک ارب 57 کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ عمران خان کو دس سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا ہے۔

اڈیالہ جیل حکام کے مطابق توشہ خانہ کیس میں 14 برس قید کی سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچیں جہاں انھوں نے گرفتاری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان اور شاہ محمود قریشیشی کو سائفر کیس میں بھی سزا سنائی گئی ہے۔

پاکستان