اہم ترین

عمران خان کی اہلیہ کی گرفتاری پرخوش نہیں: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ کی گرفتاری پرخوش نہیں۔ کیا اسے چوری پراس لیے چھوڑ دیا جائے کہ وہ وزیراعظم کی بیوی ہے۔

طفروال میں مسلم لیگ (ن) کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف کیا کیا سازش نہیں ہوئی ،کیا کیا ظلم نہیں ہوا، ان کے خلاف سازش کرنے والے گھروں کو چلے گئے اور آج میدان میں صرف اور صرف ایک لیڈر شیروں کی طرح کھڑا ہے، اس کا نام نواز شریف ہے۔

عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ احسن اقبال پر جھوٹے مقدمات بنانے والوں کو اللہ نے آج کہاں پہنچا دیا ہے لیکن احسن اقبال اللہ کے فضل سے پوری آب و تاب سے آپکے سامنے چمک رہے ہیں۔ جو دوسروں کو چور کہتے تھے اللہ نے ان سب کو سرخرو کیا اور یہ پورے خاندان سمیت آج چور ثابت ہوا ہے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ کل بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قومی راز بیچنے پر سزا ہوئی، آج اس کی بیوی کو بھی سزاہوگئی، میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی گرفتاری پرخوش نہیں۔ کیا اسے چوری پراس لیے چھوڑ دیا جائے کہ وہ وزیراعظم کی بیوی ہے

پاکستان