اہم ترین

بالی ووڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ کی شادی کا مقام تبدیل

بالی ووڈ کی ابھرتی اداکارہ راکول پریت سنگھ اور فلم پروڈیوسر جیکی بھگنانی جلد شادی کرنے والے ہیں۔ پہلے یہ شادی خلیجی ملک میں ہونا تھی لیکن اب یہ بھارتی ریاست گوا میں ہی ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے دولت مند طبقے سے اپیل کی تھی کہ ہندوستان کے لوگوں کو دوسرے ممالک جانے کے بجائے اپنی منزل کی شادی کرنی چاہیے۔

اداکارہ راکول پریت سنگھ اور فلم پروڈیوسر جیکی بھگنانی رواں برس فروری میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوجائین گے۔ پہلے ان کی شادی کی تقریب عرب ملک میں ہونا تھی لیکن اب راکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی 21 فروری کو گوا میں اپنے خاندان اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کریں گے۔

جوڑے کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا، “رکول اور جیکی نے چھ ماہ کی محتاط منصوبہ بندی کے بعد سب کچھ طے پا گیا۔ تاہم بھارتی وزیراعظم کی اپیل کے بعد راکول اور جیکی نے اپنے منصوبوں پر نظر ثانی کی اور اپنی شادی کو بھارت منتقل کردیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ راکول اور جیکی کے ذمہ دار شہری کے طور پر احساس کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان