اہم ترین

سام سنگ کی 3 سستے اسمارٹ فونز مارکیٹ میں لانے کی تیاریاں

دنیا بھر میں جدید ترین موبائل فونز بنانے والی کمپنی سام سنگ جلد ہی تین نئے اسمارٹ فونز جلد لانچ کرنے جا رہا ہے، جو حالیہ نئے موبائل کی نسبت سستے ہوں گے۔۔

سام سنگ نے حال ہی میں اپنا نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایس 24 Samsung) (Galaxy S24 لانچ کیا ہے۔ جس کی قیمت کافی زیادہ ہے۔ اب سام سنگ کم اور درمیانی میں بھی نئے اسمارٹ فونز لانچ کرنے جا رہا ہے۔جو کہ گلیکسی اے، گلیکسی ایم اور گلیکسی ایف سیریز کے اسمارٹ فونز ہوں گے۔

سام سنگ کے یہ تینوں اسمارٹ فونز کو BIS اور Google Play Console کے ساتھ ساتھ مزید کچھ پلیٹ فارمز پر دیکھا گیا ہے۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے سام سنگ جلد ہی تین نئے اسمارٹ فونز متعارف کرانے جا رہا ہے۔

جنوبی کوریا کی سیلولر کمپنی اپنے موبائل فونز کی گلیکس اے سیریز(Samsung Galaxy A)کے دو درمیانے درجے کے اسمارٹ فون، سام سنگ گلیکسی اے 35 (Samsung Galaxy A35) اور گلیکشی اے 55 (Samsung Galaxy A55) جلد ہی مارکیٹ میں پیش کئے جائیں گے۔ ان دونوں فونز میں بلوٹوتھ 5.3 کنیکٹیویٹی سپورٹ ہوگی۔

سام سنگ کے ان دونوں فونز کا ڈیزائن تقریباً ایک جیسا ہوگا۔ ان دونوں فونز میں ایکزینوس 1380 (Exynos 1380 )چپ سیٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ دونوں فون 6.6 انچ فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے، 120 ہرٹز ریفریش ریٹ، 5000 ایم اے ایچ بیٹری، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی تک اسٹوریج کے ساتھ فراہم کیے جا سکتے ہیں۔

سام سنگ گلیکسی اے 35 (Samsung Galaxy A35) اور گلیکشی اے 55 (Samsung Galaxy A55) کے علاوہ سام سنگ کا ایک اور بجٹ اسمارٹ فون گوگل پلے کنسول پر دیکھا گیا ہے۔ اس ماڈل کا نام سام سنگ گلیکسی ایم 14 (Samsung Galaxy M14 ) یا سام سنگ گلیکسی ایف 14 (Samsung Galaxy F14 ) ہو سکتا ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایم 14 (Samsung Galaxy M14 ) یا سام سنگ گلیکسی ایف 14 (Samsung Galaxy F14 ) کی قیمت پاکستانی کرنسی میں 30 ہزار روپے تک ہوسکتی ہے۔۔

پاکستان