اہم ترین

ٹیک انڈسٹری میں نوکریوں کا خاتمہ: مارک زکربرگ نے وجوہات بتا دی

سوشل میڈیا کمپنی میٹا پلیٹ فارمز کے سی ای او مارک زکربرگ نے دنیا بھر کی ٹیک کمپنیوں میں جاری چھانٹیوں کی وجوہات بتائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطرفی کے فیصلے تکلیف دہ ہیں۔ لیکن، یہ کمپنیوں کے لیے آگے بڑھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

دنیا بھر کی ٹیک کمپنیاں اپنی کمپنیوں میں اسامیوں اور ملازمتیں کم کررہی ہیں ۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک لاکھوں لوگوں سے ملازمتوں سے نکال چکی ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین مختلف وجوہات بتاتے ہیں لیکن فیس ک، انسٹا گرام اور واتس ایپس جیسے پلیٹ فارمز کی مالک کمپنی میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ نے اسے مستقبل کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں، میٹا کے سی ای او نے کہا کہ کمپنیاں کورونا وبا کے بعد خود کو سنبھال رہی ہیں۔ کوویڈ کے دوران ای کامرس کی فروخت میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا۔ اس کی وجہ سے کمپنیوں کو آن لائن اشتہارات میں کافی منافع ہوا۔ لیکن اب لوگ دکانوں پر لوٹ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے جو اشتہارات آسمان پر اڑ رہے تھے وہ زمین پر آگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے میٹا سمیت کئی کمپنیوں کو اب اخراجات میں کمی کرنا پڑ رہی ہے۔ ہمارے لیے یہ ضروری ہو گیا ہے کہ ہم اپنی اوور ہائرنگ سے نمٹیں۔

مارک زکربرگ نے کہا کہ برطرفی کے پیچھے صرف یہی وجہ نہیں ہے۔ کمپنیاں اب سمجھ رہی ہیں کہ اس طرح کے سخت فیصلے ان کے لیے بہت اہم ہیں۔ بہت سی ٹیک کمپنیوں نے ابتدائی طور پر برطرفی کے خیال کو مسترد کر دیا تھا۔ لیکن، وہ یہ بھی سمجھ چکے ہیں کہ ایسا کرنا مستقبل کے لیے بہتر ہے۔

فیس بک کے بانی کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے کیونکہ ہم سب نے کچھ اچھا ٹیلنٹ کھو دیا ہے۔ لیکن، اب ہم بہتر طریقے سے کام کرنے کے قابل ہیں۔ کمپنی کے اسٹاک بھی اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

زکربرگ نے بتایا کہ وہ اپنی کمپنیوں میں انتظامیہ کے کئی درجے کم کر رہے ہیں۔ انسٹاگرام میں ٹیکنیکل پروگرام منیجرز کی پوسٹ ختم کی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے کام کرنے کی صلاحیت زیادہ موثر ہوتی جارہی ہے۔

پاکستان