اہم ترین

رشمیکا منڈانا بال بال بچ گئی ؛ موت چھو کر نکل گئی

بالی ووڈ میں فلم اینیمل سے تہلکہ مچانے والی جنوبی بھارتی فلم اسٹار رشمیکا منڈانا بال بال بچ گئیں ۔۔

جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار رشمیکا مندانا اب بالی ووڈ میں بھی کافی مقبول ہیں۔ جس کی وجہ گزشتہ برس کے ۤخر میں ان کی ریلیز ہونے والی فلم اینیمل کی بے مثال کامیابی ہے۔۔

رشمیکا مندانا کے بارے میں چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ اداکارہ نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے۔

بھارتی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا، جس میں وہ موت سے بال بال بچ گئیں۔

اداکارہ جس پرواز سے سفر کر رہی تھیں، اس کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی ہے۔ اپنی انسٹا اسٹوری پر اس وقت کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے رشمیکا نے لکھا ہے، ‘صرف ایک اطلاع ہے کہ ہم مرنے سے بچ گئے ہیں…’ اس تصویر میں اداکارہ شردھا داس بھی ان کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

پاکستان