اہم ترین

روزگار اور خاندان کے درمیان توازن رکھنے کے بنیادی اصول

آج کے دور میں روزگار کی جگہ کو دوسرا گھر سمجھا جاتا ہے۔ گھر پہنچ کر بھی دفتری کام ختم نہیں ہوتے جس کی وجہ سے ہم اپنے اہل خانہ کو مناسب وقت نہیں دے پاتے۔


چند اقدامات سے روزگار اور خاندان کے درمیان توازن کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے لیئے آپ کو اپنی ترجیحات کا تعین کرنا ہے۔ کون سا کام کب کرنا ضروری ہے اور کسے کچھ وقت کے لیے ملتوی کیا جا سکتا ہے۔ اہمیت کی بنیاد پر ترجیحات طے کریں۔

کام کے دوران کچھ وقفے ضروری ہیں۔ یہ خاندان میں یکجہتی پیدا کرتا اور اکتاہٹ کو ختم کرتا ہے اور آپ زیادہ صحت مند اور متحرک رہتے ہیں۔

دفتر میں دفتری کام پر توجہ دیں، اس سے آپ گھر میں بغیر تناؤ کے ذاتی ذمہ داریاں نبھا سکیں گے۔

اگر آپ اپنی صلاحیتوں کو جانتے ہیں تو اپنی طاقت سے بڑھ کر اہداف کو قبول نہ کریں۔ اپنا خیال رکھنا سیکھیں۔ اگر آپ خود کو صحت مند اور متحرک رکھیں گے تو آپ نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی طور پر بھی زیادہ موثر محسوس کریں گے۔

کام کے دوران ذاتی چیزوں میں وقت ضائع نہ کرنے کی کوشش کریں۔ ایسا کرنے سے آپ دفتر کا کام مقررہ وقت میں مکمل نہیں کر پائیں گے اور بوجھ گھر لے جائیں گے۔

پاکستان