اہم ترین

پی ایس ایل 9: سلطانز کے ہاتھوں کنگز کو 55 رنز سے شکست

پی ایس ایل 9 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے تاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان کے 185 رنز بنائے۔ جواب میں کراچی کنگز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 130 رنز ہی بنا سکی۔

ملتان سلطانز کی عمدہ بیٹنگ

ملتان سلطانز کے ریزا ہینڈرکس نے 79، ڈیوڈ ملان 52 ، خوشدل شاہ نے 28 رنز جبکہ کپتان محمد رضوان 11 رنز کی اننگز کھیلی ۔

کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور ڈینئل سیمز نے ایک ایک وکٹ لی۔

کراچی ہدف کے تعاقب میں ناکام

ملتان کی پچ پر 185 رنز کا تعقاب زیادہ آسان نہیں تھا تو ناممکن بھی نہیں تھا لیکن کراچی کے بیٹرز بجھے بجھے دکھائی دیئے۔پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز ہی بناسکی۔

شعیب ملک نے 53 ،کپتان شان مسعود نے 30 جبکہ کیرون پولارڈ نے 28 رنز بنائے ۔ ان کے علاوہ کراچی کنگز کا کوئی بھی کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

پاکستان