اہم ترین

الگ نظر آنے کی خواہش: خاتون نے سر پر بالوں سے ہی مچھلی گھر بناڈالا

دنیا بھر میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو منفرد نظر آنے کے لیے اپنے بالوں کے کے ساتھ کچھ انوکھا کرتے ہیں۔ ایسی ہی ایک منفرد ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں ایک خاتون نے سر پر پورا مچھلی گھر ہی بناڈالا ہے۔

ویڈیو میں یہ تو واضح نہیں کہ خاتون کا تعلق کس ملک سے ہے لیکن اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون گاہک ایک بڑے سیلون میں بیٹھی ہیں۔ دو ہیئر آرٹسٹ خواتین کے بالوں میں جیلی جیسی چیز لگاتے ہیں اور اسے برتن کی شکل دیتے ہیں۔

اس کے بعد اس میں پانی ڈالا جاتا ہے اور سنہری رنگ کی کچھ چھوٹی مچھلیاں چھوڑ دی جاتی ہیں۔ ساتھ ہی مسکراتی ہوئی عورت اپنے موبائل کو دیکھنے میں مصروف ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر ہونے کے بعد سے اب تک اس ویڈیو کو 10 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اسے 20 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔ اس ویڈیو پر صارفین طرح طرح کے تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا، ‘میں ایسا کبھی نہیں کر سکتا۔’ ایک اور صارف نے لکھا، ‘یہ دیکھ کر مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔’ تیسرے صارف نے لکھا، ‘مجھے یہ کافی حیران کن لگتا ہے۔’ جبکہ چوتھے صارف نے لکھا، ‘یہ کافی الگ اور زبردست لگ رہا ہے۔’ اس کے علاوہ پانچویں صارف نے پوچھا، ‘آپ کو نیند کیسے آتی ہے؟’

پاکستان