اہم ترین

بابر اعظم پھر سے کپتان ، شاہین آفریدی کی چھٹی ہوگئی

گزشتہ رات پی سی بی ہیڈ کوارٹرز قذافی اسٹیڈیم میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا تھا ۔ جس مین سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی تھی۔

سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے بارے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو سفارشات پیش کیں۔ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے قومی ٹیم کی قیادت پھر سے بابر اعظم کو سونپنے کا مشورہ دیا گیا۔

سفارشات کی روشنی میں بابر اعظم کو دوبارہ قیادت سوپنے کا فیصلہ ہوچکا ہے وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے کاکول کیمپ میں قومی کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری ہے۔ قومی تیم کے اعلان کے وقت بابر اعظم کی کپتانی کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔

دوسری جانب شاہین آفریدی نے بھی قیادت چھوڑنے کے بارے میں سوچ بچار شروع کردی ہے تاہم انہیں قریبی دوستوں نے ابھی کسی بھی قسم کے اعلان سے روک دیا ہے۔

پاکستان