اہم ترین

پروسوپومیٹا مارفوپسیا:جس کا شکار افراد کو لوگ بھوتوں جیسے بھیانک نظر آتے ہیں

تصور کریں کہ اگر کبھی ایسا ہو کہ آپ صبح اٹھ کر آئینے میں دیکھیں اور آپ اپنے کان، ناک اور منہ پیچھے کی طرف بڑھے ہوئے دیکھیں تو آپ کیا محسوس کریں گے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ جب آپ باہر جاتے ہیں تو آپ کو سب کے ایک جیسے چہرے نظر آنے لگتے ہیں۔ تو آپ کی ذہنی کیفیت کیا ہوگی۔

وکٹر شرارا نامی 59 سالہ امریکہ شہری ایک صبح بیدار ہوا تو اسے اپنے اردگرد موجود لوگوں کے چہرے عجیب سے نظر آنے لگے۔ پہلے تو اس نے سوچا کہ یہ وہم ہے۔ لیکن جب معاملہ زیادہ خراب ہوا تو اسے لگا کہ شاید اس کی آنکھوں میں کوئی مسئلہ ہے۔ وہ فوراً ڈاکٹر کے پاس پہنچا۔

اسپتال میں اس کے کئی ٹیسٹ ہوئے۔ بعد میں پتہ چلا کہ یہ مسئلہ ان کی آنکھوں میں نہیں بلکہ دماغ میں ہے اور وہ پروسوپومیٹومورفوپسیا جیسے نایاب اعصابی عارضے میں مبتلا ہیں۔

یہ ایک مخصوص بیماری پروسوپومیٹومورفوپسیا (PMO) کی وجہ سے ہوتا ہے ۔یہ ایک بہت ہی نایاب اعصابی عارضہ ہے۔ اب تک دنیا بھر میں صرف 75 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کئی بار ڈاکٹر انجانے میں اسے پاگل پن سے جوڑ دیتے ہیں۔ تاہم یہ پاگل پن نہیں بلکہ ایک اعصابی عارضہ ہے یعنی ایک قسم کی ذہنی کیفیت جس کی وجہ سے مریض کو انسانی چہرے عجیب نظر آتے ہیں۔

پاکستان