اہم ترین

نورا فتیحی کتنے پیسے لے کر بھارت آئیں ؟ پیٹ بھرنے کے لئے کیا کھایا

بالی ووڈ فلموں میں اپنے رقص سے شہرت پانے والی نورا فتحی نے بہت کم وقت میں کافی شہرت حاصل کر لی ہے۔ گمنامی سے شہرت کی بکلدنیوں تک کا سفر اتنا آسان نہیں تھا۔ کہتی ہیں کہ ایک کمرے میں 9 لڑکیوں کے ساتھ رہتی تھی۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں نورا فتیحی نے کہا جب وہ پہلی بار بھارت آئیں تو ان کے پاس صرف 5 ہزار روپے تھے۔ مجھے اس وقت نہیں معلوم تھا کہ 100 ڈالر کیا ہوتے ہیں۔ مجھے یاد ہے کہ میں کس طرح شیئرنگ اپارٹمنٹ میں رہتی تھی۔ میں اس اپارٹمنٹ میں 9 لڑکیوں کے ساتھ رہتی تھی۔

انہوں نے انٹرویو میں مزید کہا کہ کبھی کبھی میں سوچتی تھی کہ کیا میں نے بھارت آ کر صحیح کیا یا یہ میرا غلط فیصلہ تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ ابتدا میں انہیں بہت کم پیسے ملتے تھے۔ یہ رقم اتنی کم تھی کہ میں صرف انڈے اور روٹی کھا کر زندہ رہ پائی۔ انہیں کمیشن کاٹ کر ان کے کام کی تنخواہ دی گئی۔ ممبئی جیسے شہر میں اس تنخواہ سے کسی کے لیے زندہ رہنا مشکل ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ نورا کی عمر اس وقت 32 سال ہے۔ اس عمر میں نورا کا شمار بالی ووڈ کی ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ نورا نے بھارتی ٹیلی ویژن پر کئی ڈانسنگ شوز کو جج بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ ستاری نے بٹلا ہاؤس، باہوبلی دی بیگننگ، مارگاو ایکسپریس، کریک، ایک ایکشن ہیرو جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔ یہی نہیں اداکارہ اپنے ڈانس نمبرز کے لیے بھی کافی مشہور ہیں۔

پاکستان