اہم ترین

پاکستان میں اصلی اداکاروں کو کام نہیں مل رہا: یاسر حسین

معروف اداکار یاسر حسین کہتے ہیں کہ پاکستان میں کچھ نیا نہیں ہوپارہا،، اسی لئے اصلی اداکاروں کو کام نہیں مل رہا، وہ فارغ بیٹھے ہیں۔

وائس آف امریکا کو دیئے گئے انٹرویو میں یاسر حسین نے کہا کہ میں اداکار ہوں، فلم کے اسکرپٹ دیکھ کر کردار کا انتخاب ہوتا ہوں، ْایسی کردار تلاش کرتا ہوں جس میں کام کرنے کی گنجائش ہو، اگر اس میں کوئی الگ کردار مل جائے تو اسے چھوڑتا نہیں۔۔

کرداروں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ رُلانا بہت آسان ہے۔۔ لوگ جلدی ر و پڑتے ہیں، انہیں ہنسانا بہت مشکل ہے۔ یہ مشکل کام میں نے بہت کیا ۔۔ مستقبل میں بھی ہنسانے کا منصوبہ ہے۔

یاسر حسین نے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں الگ کام نہیں ہورہا، پاکستان میں سچے اداکار کے پاس کام نہیں ، اسے اس کی صلاحٰیت کے مطابق کام نہیں مل رہا۔۔ ایوب کھوسہ سمیت کئی اداکار ہیں جو کام ہی نہیں کررہے۔ ہم نہ سینما کو اٹھا پارہے ہیں نہ ڈراموں میں کچھ نیا کر پارہے ہیں ، ہمیں محنت اور تبدیلی کی ضرورت ہے۔

فنکاروں کی جانب سے ایک ہی قسم کے کردار ادا کئے جانے پر انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری صنعت کسی اداکار پر کوئی چھاپ نہیں لگاتی۔ اداکار خود اپنے آپ پر چھاپ لگاتا ہے۔ انسٹری میں آپ کو کرداروں کی پیشکش ہوتی ہے۔ اسے کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ اداکار کا ہوتا ہے۔

پاکستان