اہم ترین

پاکستان میں دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سی کے سب سے زیادہ مریض: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے سب سے زیادہ مریض ہیں ۔

ہیپاٹائٹس کی مختلف اقسام میں سے ”سی‘‘ اور ”بی‘‘ سب سے زیادہ خطرناک ہیں اور پاکستان دنیا کے ان پانچ ممالک میں شامل ہے جہاں اس دونوں اقسام کے مریضوں کی تعداد دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ ہے۔

جرمن نشرہاتی ادارے نے عالمی ادارہ صحت کی تازہ ترین رپورٹ کی بنیاد پر کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سی کے سب سے زیادہ مریض پاکستان میں ہیں جن کی تعداد 88 لاکھ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر اس میں ہیپاٹائٹس بی کے 38 لاکھ متاثرین کو شامل کرلیا جائے تو دونوں اقسام کے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 26 لاکھ تک جاپہنچتی ہے۔

پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے مطابق ملک میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ کی سب سے بڑی وجوہات میں ایک ہی انجیکشن کئی لوگوں کو لگانا، انتقال خون کا بین الاقوامی اصولوں کے مطابق نہ ہونا اور حجاموں کے زیر استعمال سامان کی مناسب صفائی نہ ہونا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ملکوں مین ہوتا ہے جہاں ہیپاٹائٹس سی اور بی کا علاج دنیا کے تمام ملکوں کے مقابلے میں سب سے سستا ہے۔ ہیپاٹائٹس سی کا بارہ ماہ پر مشتمل کورس تقریباً دس ہزار میں پڑتا ہے۔

ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے لئے سندھا ور پنجاب می حکومتی سطح پر اقدامات بھی کئے جارہے ہیں لیکن عوام کا ان سہولیات سے متعلق آگاہی ہی نہیں۔

عوام میں مناسب ۤگاہی نہ ہونے کی وجہ سے 2015 سے 2019 کے درمیان ہیپاٹائتس بی سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد میں 8 جب کہ ہیپاٹائٹس سی سے جاں بحق افراد کی تعداد میں 5 فیصد اضافہ ہوا ۔

پاکستان