اہم ترین

تیسرا ٹی20: نیوزی لینڈ کی ‘ہلکی’ ٹیم نے بھاری بھرکم پاکستان کو ہرادیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پانچ ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔ اس طرح سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم میں محمد عامر کی جگہ عباس آفریدی کو شامل کیا گیا۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بناسکی۔ شاداب خان 41 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ بابر اعظم نے 37، صائم ایوب نے 32، عرفان خان نے 30 اور محمد رضوان نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہدف 19اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔ اور ٹم سائفرٹ اوت ٹم روبنسن کے جانے کے بعد مارک چیپ مین اور ڈین فوکس کروفٹ کے درمیان 68 گیندوں پر 117 رنز کی میچ وننگ شراکت قائم ہوئی۔

مارک چیپ مین نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 42 گیندوں پر 9 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کوئی بڑا کھلاڑی شامل نہیں۔ اس کے باوجود پاکستان میچ جیت نہیں سکی۔

پاکستان