اہم ترین

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بابر اعظم بطور کپتان سب سے رنز بنانے والے بیٹر

اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بابر اعظم 37 رنز بنا کر مائیکل بریسویل کی گیند پر جیکب ڈفی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ لیکن وہ اپنے نام ایک اور اعزاز کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

بابر اعظم نے اس اننگز سے آسٹریلیا کے سابق بیٹر ارون فِنچ کا بطور کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ چھین لیا ۔

ارون فِنچ نے آسٹریلیا کی جانب سے 76 اننگز میں 2236 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم نے 67 اننگز میں یہ ریکارڈ توڑ دیا۔

دوسری جانب بابر اعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 400 چوکے بھی مکمل کر لیے ہیں۔

بابر اعظم نے گزشتہ برس آئی سی سی ورلڈ کپ میٰں ناقص کاکردگی پر کپتانی چھوڑ دی تھی تاہم چار ماہ بعد انہیں وائڑ بال فارمیٹ میں قومی ٹیم کا دوبارہ کپتان بنایا گیا ۔

پاکستان