اہم ترین

سنی دیول کی لاہور: 1947 کب ریلیز ہوگی ؟؟ تاریخ کا فیصلہ ہوگیا

گزشتہ برس غدر 2 کی کامیابی کے بعد سنی دیول اب عامر خان پروڈکشن کی فلم لاہور: 1947 میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کو آئندہ سال بھارت کے یوم جمہوریہ پر ریلیز کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق غدر 2 کی کامیابی کے بعد اب سنی دیول لاہور: 1947 مٰں کام کررہے ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری راج کمار سنتوشی دے رہے ہیں جب کہ یہ فلم عامر خان کی پروڈکشن کمپنی بنارہی ہے۔

لاہور: 1947 کی شوٹنگ اس وقت جاری ہے۔فلم میں جدید ترین تیکنیک کے بجائے اصل ڈرامہ اور ایکشن پر توجہ دی جارہی ہے۔ فلم کی تیاری سے منسلک افراد چاہتے ہیں کہ فلم کی شوٹنگ جون 2024 تک مکمل ہوجائے۔

بھارت 26 جنوری کو یوم جمہوریہ مناتا ہے۔ عامر خان اور راجکمار سنتوشی کا خیال ہے کہ اس فلم کی کہانی بھارتی حب الوطنی پر مبنی ہے ۔ اس لئے اس کی ریلیز کا سب سے اچھا وقت بھارتیہ یوم جمہوریہ ہے۔ اس لئے غالب امکان یہی ہے کہ لاہور: 1947 کو بھارت سمیت دنیا بھر میں آئندہ برس جنوری میں ہی ریلیز کردیا جائے گا۔

پاکستان