وزارت خزانہ نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے۔ جس کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 12 روپے کمی کے بعد 270 روپے ہوگئی ہے۔ جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر 12 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق قیمت میں کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 12 روپے کمی کے بعد 164 روپے 07 پیسے، جب کہ لائٹ ڈیزل 152 روپے 68 پیسے ہوگئی ہے۔
وزیر خزانہ نے پٰیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز سے درخواست کی ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے کرایوں میں میں کمی کریں۔
وزن میں کمی کی دوا بچوں کے لیے بھی موثر: مطالعہ
جدید مطالعے اور تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ موتاپے میں کمی کی دوا 12 سال سے کم عمر بچوں پر بھی موثر