اہم ترین

ہاتھی بھی ایک دوسرے کو ناموں سے پکارتے ہیں: جدید تحقیق

ڈولفن اور طوطے اپنی نسل کے دیگر جانوروں کو ان ہی کی آواز نکال کر بلاتے ہیں۔ جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہاتھی ایک دوسرے کو ان کے نام سے مخاطب کرتے ہیں۔

فرانس 24 کے مطابق بین الاقوامی سائسندانوں کی ٹیم نے کینیا کے سمبورو نیشنل ریزرو اور امبوسیلی نیشنل پارک میں 1986 اور 2022 کے درمیان افریقی سوانا ہاتھیوں کے دو ریوڑوں کے درمیان رابطے کے طریقوں کو سمجھنے کے لئے ان کی ریکارڈڈ آوازوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا الگورتھم استعمال کرتے ہوئے پرکھا۔

تحقیق کے مصنف مائیکل پارڈو کا کہنا ہے کہ ہاتھی کئی اقسام کی آوازیں نکالتے ہیں، یہاں تک کہ ایسی آوازیں بھی نکلاتے ہیں جنہیں انسانی کان سن بھی نہیں سکتے۔ وہ صرف ایک دوسروں کو بلانے کے لئے مخصوص آوازوں کا ہی استعمال نہیں کرتے بلکہ وہ انہیں پکارنے والوں کو پہچان کر اس کا جواب بھی دیتے ہیں۔ ہاتھی کی آوزاوں میں ہمیشہ نام استعمال نہیں ہوتے تھے۔ ناموں کا استعمال لمبے فاصلے پر موجود صرف بالغ ہاتھی ہی کرتے ہیں۔

تحقیق کے دوران محققین نے جب ہاتھی کا کا نام پکارنے کی آواز کی ریکارڈنگ چلائی، تو جانور نے مثبت اور پرجوش جواب دیا۔

اس تحقیق پر امریکا کی کولاراڈو اسٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ برائے ماحولیاتی طرز عمل نے اپنے بیان میں کہا کہ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ ہاتھی اپنی نسل کے دیگر جانوروں کی ہر آواز کو سمجھتے ہیں اور وہ تعین کرتے ہیں کہ یہ ان کے لئے کتنی اہم تھی۔

پاکستان