اہم ترین

ایلون مسک نے اوپن اے آئی سے قانونی جنگ ختم کردی

ایکس اور اسٹار لنک کے مالک ایلون مسک نے اوپن اے آئی اور چیٹ جی پی ٹی کے سی ای او سیم آلٹمین کے خلاف 9 سال سے جاری قانونی جنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق ایلون مسک نے کیلیفورنیا کی عدالت میں اوپن اے آئی اور چیٹ جی پی ٹی کے سی ای او سیم آلٹ مین کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ تاہم اب انہوں نے اپنے نمائندے کے ذریعے عدالت سے مقدمہ واپس لینے کی استدعا کردی ہے۔

ایلون مسک یا اوپن اے آئی میں سے کسی نے بھی اس عدالتی جنگ کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بزنس ٹائیکون 2018 تک اوپن اے آئی سے منسلک تھے۔ ان کا موقف تھا کہ چیٹ جی پی ٹی کی ٹکلیق کا مقصد ہمیشہ ایک غیر منافع بخش ادارے کے طور پر تھا۔ لیکن اب کمپنی کے بورڈ روم میں کی گئی تبدیلیوں کے بعد یہ سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کا ذیلی ادارہ بن چکا ہے۔

دوسری جانب اوپن اے آئی اور مائیکروسافٹ دونوں ہی ایلون مسک کے اس الزام کی تردید کرتے رہے ہیں۔

اوپن اے آئی نے 2022 کے آخر میں اپنے چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کی ریلیز کے ساتھ دنیا میں مصنوعی ذہانت کو ایک نئی شکل دی۔ فرم نے امیج اور ویڈیو بنانے والے ٹولز بھی تیار کیے ہیں جو مصنوعی ذہانے کے شعبے میں انقلاب برپا کررہے ہیں۔

مائیکرو سافٹ 2019 سے اوپن اے آئی میں مسلسل سرمایہ کاری کررہا ہے۔ کمپہنی کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے ہی لگایا جاسکتا ہے کہ جب اوپن اے آئی کے بورڈ نے گزشتہ سال نومبر میں سی ای او سیم آلٹ مین کو برطرف کیا تو ان کی واپسی میں مائیکرو سافٹ نے ہی اہم کردار ادا کیا۔

کیلیفورنیا کی ایک عدالت میں، مسک نے AI فرم پر الزام لگایا تھا کہ اس نے 2015 میں مصنوعی ذہانت بنانے کے عزم کی خلاف ورزی کرنے میں مدد کی تھی جب یہ مائیکروسافٹ کے تعاون سے ایک منافع بخش ادارہ بن گیا تھا جس سے معاشرے کو فائدہ ہوتا ہے۔

اوپن اے آئی کا قیام “آرتیفیشل جنرل انٹیلی جنس” (AGI) کی تیاری کے لئے ایک غیر منافع بخش ادارے کے طور پرکی گئی تھی۔ اس کا مقصد ذہانت کے معاملے میں انسانی صلاحیتوں سے کہیں آگے نکلنے کے لئے اقدامات کرنا تھا ۔ لیکن اوپن اے آئی کا خیال یہ تھا کہ اس بات کی ضمانت دی جائے کہ ایسی ٹیکنالوجی انسانیت کے لیے محفوظ ہوگی۔

ایلون مسک کے قانونی مقدمے میں کہا تھا کہ اوپن اے آئی کے قیام کا مقصد سراسر ان ہی کے دماع کی اختراع تھا۔ اس دن کے بعد آج تک اوپن اے آئی یہی دعویٰ کرتی ہے کہ اس کا مقصد اے جی آئی کو تمام انسانیت کے لئے مفید بنانا ہے۔

اوپن اے آئی سے علیحدگی کے بعد ایلون مسک کا سمار ان ناقدین میں ہوتا ہے جن کا موقف ہے کہ اے آئی انسانیت کا خاتمہ کرسکتی ہے۔

پاکستان