اہم ترین

بجٹ 25-2024: پیٹرولیم لیوی 60 روپے سے بڑھاکر 80 روپے فی لیٹرکرنے کی تجویز

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کو بڑھا کر عوام سے مزید ٹیکس وصولی کا فیصلہ کیا ہے۔

بدھ کے روز قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے بجٹ میں وفاقی حکومت نے ڈیزل اور پٹرول پر اسی روپے تک پٹرولیم لیوی وصول کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے پارلیمان پر پیش کیے جانے والے فنانس بل میں تجویز دی گئی ہے۔ اگلے مالی سال میں پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 60 روپے فی لیٹر کے بجائے 80 روپے فی لیٹر وصول کیا جائے گا۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل، ای-10 گیسولین اور ہائی آکٹین پر پیٹرولیم لیوی کی شرح 50 روپے سے بڑھا کر 75 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی کی شرح موجودہ پچاس روپے فی لیٹر جب کہبپاکستان میں پیدا ہونے والی ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی کی شرح 30000 روپے فی میٹرک ٹن کی موجودہ شرح پر برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پاکستان