اہم ترین

وزن گھٹانے کی دوا نیند کی کمی کے علاج میں بھی موثر: مطالعہ

بین الاقوامی سائنسی مطالعے نے نیند کی کمی کے شکار افراد کے لئے شوگر کے مریضوں کے لئے وزن گھٹانے کی دوا امید کی نئی کرن قرار دے دیا ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا-سان ڈیاگو کے اسکول آف میڈیسن کے محققین نے نیب الاقوامی شراکت داروں کے اشتراک سے ایک سال کے دوران امریکا اور دیگر 6 ممالک میں نیند کی کمی کا شکار 469 مریضوں کو تحقیق کی ۔

نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن نامی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق سائنسدانوں نے مریضوں کو ٹرزیپٹایڈ (tirzepatide) نامی دوا کی 10 سے 15 ملی گرام کا استعمال شروع کرایا۔ یہ دوا موٹاپے میں کمی کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔

تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے مشاہدہ کیا کہ ٹرزیپٹایڈ کا استعمال کرنے والے مریضوں میں نیند کے دوران سانس لینے کی مشکلات میں نمایاں کمی واقع ہوئی، نیند کے دوران سانس لینے کی مشکلات کی نیند کی کمی کی شدت کا اندازہ لگانے کا سب سے مستند طریقہ سمجھا جاتا ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو سکول آف میڈیسن میں میڈیسن پروفیسر اور تحقیقی مواد کے مرکزی مصنف ڈاکٹر اٹل ملہوترا کا کہنا ہے کہ یہ یہ مطالعہ نیند کی کمی کے علاج میں ایک اہم سنگ میل ہے، سانس اور میٹابولک پیچیدگیوں کے خاتمے کے لئے نئے امید افزا علاج کے طور پر سامنے آیا ہے۔

ماہرین نے کہا کہ ٹرزیپٹایڈ کا استعمال کرنے والے افراد اپنی بیماری پر اس حد تک قابو پانے میں کامایب ہوئے کہ انہیں رات کے وقت خصوصی آکسیجن ماسک (سی پی اے پی ) لگانے کی ضرورت نہ پڑی۔ یہ اس بیماری میں مبتلا افراد کے لئے امید کی کرن بن سکتی ہے۔

پاکستان