اہم ترین

موجودہ حکومت نے پاکستان کی امید ختم کردی: عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کی امید ختم کردی ہے۔

بی بی سی کے مطابق اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان بولے کہ سب کو معلوم ہے الیکشن کمیشن نے فراڈ الیکشن کرائے۔ الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے اور چیف جسٹس پاکستان ہمیں انصاف کیلئے الیکشن کمیشن بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ملک کو بچانا ہے تو شفاف الیکشن کی طرف جانا ہوگا۔ شفاف الیکشن کیلئے اسٹیبلشمنٹ کو پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 2021 میں ملک کا قرضہ 2.8 ٹریلین تھا۔ چار سال میں یہ قرض 8 سے 9 ٹریلین تک پہنچ گیا ہے۔ جس غریب کا ماہانہ بجلی کا بل 2 ہزار روپے آتا تھا اب اس کا 10 ہزار بل آتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جمہوریت اخلاقی رویوں پر چلتی ہے۔ جس کے پیچھے عوام موجود ہو وہی مشکل فیصلے کرسکتا ہے۔ موجودہ حکومت نے پاکستان کی امید ختم کردی ہے۔ کسی کو اس حکومت پر بھروسہ نہیں رہا۔

پاکستان