پاکستان نے 1500 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے والے بیلسٹک میزائل شاہین2 (حتف VI) کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین 2 (حتف VI) میزائل ہر قسم کے ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ کو لے جانے کی صلاحیت کا حامل میزائل ہے۔
زمین سے زمین پر مار کرنے والا شاہین 2 میزائل 1500کلومیٹر تک اپنے ہدف کو باآسانی نشانہ بن سکتا ہے۔
شاہین 2 میزائل کے حالیہ تجربے کا مقصد جوانوں کی تربیت، مختلف تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق اور مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔
میزائل تجربے کا اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور اسٹریٹجک اداروں کے انجینئرز اور سینئر افسران نے مشاہدہ کیا۔
صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح اففواج کے سربراہان نے میزائل کی تیاری اور اس کے دیگر امور سے منسلک سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔