اہم ترین

تھائی لینڈ میں دو گورے جب سنجے دت کو ڈان سمجھ کر بھاگ گئے

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت کا ماضی داغدار رہا ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ڈان اور غنڈے کے کردار بھی خوب ادا کئے ہیں لیکن ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران تھائی لینڈ میں دو یورپی سنجو بابا کو جھگڑے کے دوران ڈان سمجھ کر بھاگ گئے تھے۔

بالی ووڈ اداکار اکثر شوٹنگ کے لیے بیرون ملک جاتے ہیں جہاں ان کے ساتھ کئی واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ جو اس وقت تو ان کے لئے تکلیف دہ ہوتے ہیں لیکن بعد میں ان کے بارے میں سوچ کر ہنسی آتی ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں ارشد خان نے ایسے ہی ایک مزاحیہ واقعے کا ذکر کیا ہے۔ جب تھائی لینڈ میں دو گورے جب سنجے دت کو ڈان سمجھ کر بھاگ گئے تھے۔

ایک انٹرویو کے دوران ارشد وارثی نے بتایا کہ وہ سنجے دت اور اداکارہ انوشہ ڈانڈیکر کے ساتھ تھائی لینڈ میں فلم ” اننتھونی کون ہے” کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ ایک دن شوٹنگ کے بعد سنجے دت کے ایک دوست بٹو کی دعوت پر وہ لوگ کھانے گئے۔

ارشد وارثی نے بتایا کہ سیر کے دوران وہ تھوڑا آگے چل رہے تھے، سنجو بابا اپنے دوست بٹو کے ساتھ تھوڑا پیچھے چل رہے تھے۔ اسی طرح انوشہ بھی الگ سے چل رہی تھی۔ وہاں دو سفید فام سیاحوں نے انوشہ کو دیکھا اور کوئی جملہ کسا۔ جس پر سنجے دت کا ان دو گوروں سے جھگڑا ہوگیا۔

بالی ووڈ اداکار نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران ابھی مار پیٹ شروع ہی ہونے والی تھی کہ اچانک بٹو وہاں موجود لوگوں کو کہتا ہے کیمرہ نیچے رکھ دو۔ ہم بھی لڑائی چھوڑ کر کہنے لگے کہ کیمرہ رکھو۔ جس پر وہ دونوں یورپی سمجھے کہ سنجے دت شائد اس علاقے کا ڈان ہے جو نہیں چاہتا کہ کوئی اس کی ویڈیو بنائے۔ یہ سمجھ کر وہ دونوں بھاگ گئے۔

پاکستان