اہم ترین

رونالڈو نے یو ٹیوب سے 3 دن میں 12 کروڑ ڈالر کمالئے

دور حاضر میں فٹبال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کہے جانے والے کرسٹیانو رونالڈو کی مبقلویت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائیٹ یو ٹیوب مٰں اپنا چینل لانچ کرکے کے 3 دن میں ہی کروڑوں دالر کمالیے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو نے 21 اگست کو یو ٹیوب پر اپنا چینل لانچ کیا تھا۔ یو ٹیوب پر سبسکرائبرز کی تعداد بڑھانے میں مشہور ترین لوگوں کو بھی برسوں لگتے ہیں اتنے سبسکرائبرز انہوں نے منٹوں میں حاصل کرلئے ہیں۔ دو دن میں ہی ان کے چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 3 کروڑ سے بھی بڑھ گئی۔

رونالڈو کے چینل پر اب تک زیادہ تر ویڈیوز 3 منٹ سے بھی کم دورانیے کی اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ لیکن ان کے ویوز کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ ان کی 3 ویڈٰیوز کو تو 2، 2 کروڑ سے بھی زائد ویوز ملے ہیں۔

پرتگالی فٹبالر کی یو تیوب میں انٹری کو دیکھتے ہوئے ڈیجیٹل میدان کے ماہرین ان کی کمائی کا اندازہ بھی لگانے لگے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر ملک کی ویور شپ سے ملنے والی رقم الگ ہے۔ یورپ سے آنے والے ویوز پر زیادہ رقم ملتی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق یوٹیوب چینلز کو یورپ سے ایک ہزار ویوز پر عام طور پر 6 امریکی ڈالر تک کمائی ہوتی ہے۔ اس طرح دس لاکھ ویوز پر 16 ہزار امریکی ڈالرز کمائے جاسکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رونالڈو کے چینل کو دیکھا جائے تو 3 روز کے دوران صرف ویوز سے ہی انہوں نے 12 کروڑ ڈالرز تک کمائے ہوں گے ۔ جب کہ اشتہارات اور اسپانسر شپ کی مد میں ملنے والی آمدنی لگ ہے۔

پاکستان