اہم ترین

بابر اعظم کا بُرا وقت: ٹیسٹ رینکنگ میں بڑی تنزلی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کو بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بری پرفارمنس مہنگی پڑگئی۔ ٹیسٹ رینکنگ میں ان کی 6 درجے تنزلی ہوگئی۔

ٹیسٹ فارمیٹ مین آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ جو روٹ، کین ولیمسن اور ڈیرل مچل بتدریج پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز پر برقرار ہیں۔ سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے انگلینڈ کے ہیری بروک نے تین درجہ ترقی کے ساتھ بابر اعظم کی جگہ پر قبضہ کرلیا ہے۔

یشوی جیسوال اور ویرات کوہلی کو رینکنگ میں جگہ حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔ جیسوال کو ایک درجے کا فائدہ ہوا اور وہ فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں جبکہ کوہلی کو دو درجے کا فائدہ ہوا اور اب وہ آٹھویں نمبر پر ہیں۔

بھارتی کھلاڑی روہت شرما ٹیسٹ فارمیٹ کے دو بہترین بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے۔ بھارت ہی کے ہشوی جیسوال ساتویں جب کہ ویرات کوہلی آٹھویں پوزیشن پر ۤگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے بعد بنگلا دیش کے خلاف بھی بری پرفارمنس نے بابر اعظم کو ٹیسٹ رینکنگ میں پورے 6 درجی نیچے گرادیا ہے۔ جس کے بعد سابق کپہتان اب نویں نمبر پر ہیں۔

بنگلا دیش کے خلاف دونوں انننگز میں بھرپور بیٹنگ کرنے والے محمد رضوان اپنے کیرئیر میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل بھی 14 ویں سے 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نے دسمبر 2022 کے بعد ٹیسٹ فارمیٹ میں سنچری اسکور نہیں کی۔ بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں وہ صفر جب کہ دوسری اننگز میں 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

پاکستان