اہم ترین

بنگلا دیش میں جماعتِ اسلامی پر عائد پابندی ختم

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے جماعتِ اسلامی پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنی وزارتِ عظمیٰ کے آخری دنوں میں حکومت کے خلاف جاری احتجاج میں لوگوں کو انتشار پر اکسانے کا الزام لگاکر جماعتِ اسلامی پر پابندی عائد کی تھی۔

جماعت اسلامی پر 2013 سے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی رہی ہے۔ بنگلا دیش کے الیکشن کمیشن نے جماعتِ اسلامی کے منشور کو ملک کے آئین کےخلاف قرار دیا تھا۔ بعد ازاں ہائی کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔

ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے جماعتِ اسلامی پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد اب جماعت اسلامی اپنی سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرسکتی ہیں۔

پاکستان