بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان اپنی پہلی اننگز میں صرف 274 رنز ہی بناسکی جواب میں دن کے اختتام تک بنگلا دیش نے بغیر کوئی نقصان 10 رنز بنالئے۔
راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث موخر کردیا گیا تھا۔
دوسرے دن پاکستان نے تاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جو بالکل بھی درست ثابت نہیں ہوا۔ پوری ٹیم 274 رنز ہی بناسکی۔
پاکستان کو پہلے ہی اوور میں صفر پر عبداللہ شفیق کی صورت میں پہلا نقصان ہوا۔ جس کے بعد صائم ایوب اور شان مسعود نے 107 رنز کی شراکت قائم کی۔
شان 57 اور صائم ایوب 58 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کا مڈل آرڈر ایک مرتبہ پھر ناکام ہوگیا ۔ سعود شکیل 16، بابراعظم 31 اور محمد رضوان 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آغا سلمان 54 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ خرم شہزاد 12، محمد علی 2 اور ابرار احمد صرف 9 رنز ہی بناسکے۔
بنگلا دیش کی جانب سے حسن میراز نے 5، تسکین احمد نے 3 جبکہ شکیب الحسن اور ناہید رانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلا دیش کی بیٹنگ
میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر بنگلہ دیش نے پاکستان کے 274 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 10 رنز بنائے ہیں۔