اہم ترین

راجکمار راؤ بھی گینگسٹر بن گئے

استری 2 سے داد سمیٹنے والے بالی ووڈ اداکار راک کمار راؤ اب اپنی نئی فلم میں گینگسٹر کے روپ میں نظر آئیں گے۔

بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جن کی ہر فلم کی کہانی انوکھی اور کردار نرالا ہوتا ہے۔

استری 2 کی بھرپور کامیابی کے بعد اب راج کمار راؤ کی نئی فلم کا پوسٹر ریلیز کیا گیا ہے۔ جس میں وہ گینگسٹر کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔ فلم کا نام مالک ہے۔

اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر مالک کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے راج کمار راؤ نے لکھا ہے کہ مالک کی دنیا میں خوش آمدید۔ شوٹنگ شروع ہو گئی ہے، جلد ملتے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب راج کمار راؤ کسی ایکشن تھرلر میں گینگسٹر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

دوسری جانب ان کی فلم استری 2 ہر روز کمائی کے معاملے میں نئے ریکارڈ بنارہے ہیں۔ فلم اب تک مجموعی طور پر 400 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا کاروبار کرچکی ہے۔

پاکستان