حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر تک کمی کردی۔
حکومت نے 15 ستمبر تک کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد اب نئی قیمت 259.10 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.32 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ 15 ستمبر تک کے لئے ڈیزل کی سرکاری قیمت 262.75 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے
حکومت کی جانب سے مٹی کا تیل 2.15 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے ۔ جس کے بعد اب اس پیٹرولیم مصنوعاہ کی قیمت 169.62 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔ اس طرح اب ااس کی قیمت 154.05 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔