دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ جواب میں بنگلا دیش نے 42 رنز بغیر کسی نقصان کے بنالئے ہیں۔
راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے دن پاکستان کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ وہ بنگلا دیش کو فتح کے لئے 185 رنز کا ہدف دیا ہے۔ جب کہ بنگلا دیش نے 42 رنز بغیر کسی نقصان کے بنالئے ہیں۔
پاکستان کی اننگز :
چوتھے دن کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 9 رنز بنائے تھے اور اس کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔
صائم ایوب اور کپتان شان مسعود نے اسکور کو 47 تک پہنچایا ۔ اس موقع پر صائم ایوب 20 رنز بنا کر تسکین احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 62 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود پویلین لوٹ گئے۔انہوں نے 28 رنز بنائے۔
بابر اعظم اس بار بھی اچھی کارکردگی نہ دکھاسکے ۔ 11 رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔ نائب کپتان سعود شکیل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے 81 رنز پر چھ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔
مسکل وقت میں محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے ایک اہم شراکت داری قائم کی، لیکن 43 رنز اسکور کر کے رضوان بھی ؎کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ 136 کے مجموعی اسکور پر محمد علی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ابرار احمد 2 اور میر حمزہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلا دیش کی اننگز
185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش نے بغیر کسی نقصان کے 42 رنز بنالئے تھے کہ خراب موسم پاکستان کی مدد کو آنپہنچا ۔ خراب روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا ۔
بنگلا دیش دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان کو شکست دینے کے قریب ہے، ایسا کرکے وہ پاکستان کو اس کی اپنی سرزمین پر وائٹ راش کرنے کا کارنامہ انجام دے کر نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے۔