سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کہتے ہیں کہ کرکٹ میں ہماری مسلسل خراب کارکردگی کے بعد اب پاکستانی کرکٹ سے ہی نفرت کرنے لگے ہیں۔
ایف اپی کو انٹرویو میں باسط علی نے کہا کہ بنگلا دیش نے ٹیسٹ سیریز میں ہمیں ہرا کر آئینہ دکھایا ہے کہ ہم بین الاقوامی کرکٹ میں کہاں کھڑے ہیں۔
باسط علی نے کہا کہ ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے لیکن ایسی ہار ہمارے لئے زلزلے کے جھٹکے سے کم نہیں۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں کھلاڑی متحد ہوکر نہیں کھیلے ۔ وہ بکھرے ہوئے نظر آئے۔ ہمارے لئے یہ بہت افسردگی اور شرمندگی کی بات ہے کہ یہ پاکستان ٹیم ہے۔