وکٹ کیپر بیٹر محمود رضوان کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں تاریخی شرمناک شکست کے بعد اب پی سی بی وائٹ بال کے ساتھ ساتھ ریڈ بال کرکٹ میں بھی کپتان تبدیل کرنے کا سوچ رہا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ٹیم اچھا نہ کھیلے، سلیکشن کی غلطی ہو یا کوچ کی، ہارنے کے بعد سارا الزام مجھ پر آتا ہے۔کپتانوں سے متعلق فیصلہ کوچ اور سلیکٹرز کریں گے، 22 ستمبر کو سب کو بلایا ہے۔ سارے فیصلے مشورے کے بعد ہوں گے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاک انگلینڈ سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچ ملتان اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہو ں گے۔ انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ کو اس معاملے میں کوئی اعتراض نہیں۔